سنگل ڈوز چینی ویکسین جمعرات کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے:وزارت صحت

سنگل ڈوز چینی ویکسین جمعرات کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے:وزارت صحت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوزچینی ویکسین کون وی ڈیشیاکی پہلی کھیپ جمعرات کوپاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان سنگل ڈوزچینی ویکسین انتہائی بوڑھےافرادکوگھروں پرلگانےپرغور کررہی ہے۔

وزارت صحت حکام کے مطابق چینی کمپنی کینسائنوبائیوکی تیارکردہ ویکسین کی پہلی کھیپ سترہزارڈوززپرمشتمل ہے۔  پاکستان پہنچنےوالی ویکسین کی 60ہزارڈوززحکومت پاکستان نےخریدی ہیں جب کہ چینی ویکسین کی دس ہزارڈوززمقامی دواسازکمپنی نےمنگوائی ہیں۔

دواسازکمپنی ویکسین اسلام آباد، لاہور اورکراچی کے3نجی اسپتالوں کوفراہم کرےگی۔ڈریپ نےگزشتہ روزسنگل ڈوزچینی ویکسین کی قیمت 4225روپےمقررکرنےکی سفارش کی تھی جب کہ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نےروسی ویکسین کی قیمت 8449روپےبرقراررکھنےکافیصلہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سنگل ڈوزچینی ویکسین انتہائی بوڑھےافرادکوگھروں پرلگانےپرغور کررہی ہے اور حتمی فیصلے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ واضح رہے کہاس سے قبل  حکومت پاکستان نے چین کی کین سائنو بائیولوجکس انکارپوریشن کی تیار کردہ سنگل ڈوز کین سائنو بائیو ویکسین کی ساٹھ ہزار خوراکوں کی خریداری کا آرڈر دیا تھا۔

وفاقی حکام نے کہا تھا کہ مطابق چین سے سنگل ڈوز ویکسین کی 60  ہزار خوراکیں  خریدی جائیں گی، انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔ چینی ویکسین کین سائنو کے تجربات دنیا کے مختلف ممالک بشمول پاکستان میں کیے گئے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی افواج پر حملوں میں چار گنا اضافہ: واشنگٹن

?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےکہا کہ سردار

پنجاب حکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ

?️ 12 جون 2022لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کردیا ،

جولانی کو عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح

فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار

?️ 24 مئی 2021(سچ خبریں)  مظلومینِ فلسطین کو بارہ روزہ جنگ میں بھرپور استقامت دکھانے

پنڈورا پیپرز کےمعاملے پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے

فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق

?️ 23 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے  ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم

حلب پر حملہ کرنے والے ترکوں اور دہشت گردوں کے بارے میں 8 نکات

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: حلب میں گزشتہ چند دنوں کی پیش رفت اتنی تیز

لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے