سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد – سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد – سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔

خط میں مزید کہا کہ ان کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدر آباد – سکھر موٹروے کو دیگر منصوبوں پر ترجیح نہ دہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کراچی سکھر موٹروے شروع نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام منصوبے روکیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کی چیئرپرسن سینیٹر قرۃ العین مری کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو تحلیل کر دیں اور ہائی ویز صوبوں کے حوالے کر دیں، کراچی سکھر موٹروے کے لیے پیسے نہیں تو لاہور ساہیوال موٹروے پر پیسے کیسے خرچ کر رہے ہیں؟

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف کو حیدرآباد – سکھر موٹروے کی تعمیر سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے اتحادی حکومت ہوتے ہوئے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کی حد کردی، وفاق این ایچ اے بجٹ کا کُل 38 فیصد پنجاب پر خرچ کرے گا، جب کہ سندھ کے لیے صرف 4 فیصد رکھا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے 105 منصوبوں میں سندھ کے صرف 6 منصوبے رکھے گئے جب کہ وفاق نے پنجاب کے لیے نیشنل ہائی وے کی طرف سے 33 منصوبے رکھے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے صرف 6 منصوبے رکھے جس کے لیے 4.34 فیصد رقم مختص کی اور پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد رقم مختص کی۔

خط میں مطالبہ کیاگیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

کرم میں فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، گورنر اور سیاسی قیادت جرگے کیلیے کوہاٹ پہنچ گئی

?️ 1 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی

غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے

80 ممالک میں دنیا کے سب سے زیادہ جنگ دوست ملک کے 750 اڈے

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:       جنگ، قبضہ، مداخلت اور فوجی اڈے جیسے الفاظ

یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔ عظمی بخاری

?️ 6 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے

عرب پارلیمنٹ کا دہشت گردی کی فہرست میں آبادکاروں کے نام شامل کرنے کا مطالبہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں

آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں

شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے بعد دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:معروف عراقی مصنف اور صحافی مازن الزیدی نے شہید سلیمانی اور

نفرت جیت گئی فن ہار گیا

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ نے مسلم کامیڈین منور فاروقی کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے