?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہمیں نظرانداز کیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پروگرام کا بڑا حصہ سندھ حکومت کا ہے، اجلاس میں گورنر اور وفاقی وزرا سمیت ایس آئی ڈی سی ایل حکام شریک ہوئے جب کہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پھر نظر انداز کردیا گیا۔
جبکہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے دورے میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو نہیں بلوایا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نظرانداز کیا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کرنے ایئرپورٹ بھی نہیں گئے، اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے مجھے یا وزیر اعلیٰ سندھ کو کوئی آگاہی نہیں تھی وزیر اعظم کی کراچی کی ترقی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں تھا۔
سندھ حکومت کے شکوے شکایتیوں پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم جب بھی کراچی آتے ہیں تو سب کو ائیر پورٹ آنے سے منع کرتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ کی خوشی ائیرپورٹ آنے میں ہی ہے تو میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ انہیں ضرور بلا لیا کریں، چاہے ہمیں بلائیں یا نہ بلائیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا، جہاں وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔ دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم عمران خان نے شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح بھی کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم
نومبر
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد
جون
لبنان کا امریکی امن منصوبے پر ردعمل
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں امریکی سفیر عاموس ہوکشٹائن کی جانب سے پیش
اکتوبر
سعودی حکام کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے
اپریل
حماس کا مسجد اقصیٰ کو یہودی بنانے کی سازش کے خلاف اعلان جنگ
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے سربراہ
مئی
صیہونیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت پر تشویش
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جسمانی حالت کے بارے میں گزشتہ 24
اگست
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس
جولائی