?️
کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے پابندیاں لگاتے ہوئے عوامی مقامات پرماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا۔مارکیٹس میں ویکسین شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرانا لازمی ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق تمام شادی ہالز، مارکیٹس اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا۔مارکیٹس میں ویکسین شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرانا لازمی ہوگا۔
حکومت نے ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جو ریسٹورینٹس ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ دنوں بعد دوبارہ ٹاسک فورس اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
قازقستان کے اسرائیلی معمول کے منصوبے میں شامل ہونے کے طول و عرض اور نتائج
?️ 8 نومبر 2025سچ خبرین: قازق حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدے میں
نومبر
امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کی ٹک ٹاک کی درخواست بھی مسترد
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکا میں پابندی سے بچنے کی مہلت کے لیے وقت
دسمبر
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد
فروری
امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے
اگست
صیہونی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے آج منگل کوصیہونی پولیس کی حمایت سے ایک
جولائی
میکرون نے دی جولانی کو دورہ فرانس کی دعوت
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شام کے صدارتی دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا
فروری
نیٹن یاہو شکست سے بچنے کے لیے واشنگٹن کا محتاج
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے ایران کے صہیونی ریاست کے
جون
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بری، صدر زرداری اور دیگر ملزم قرار
?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز
جنوری