?️
کراچی (سچ خبریں) صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وفاق کی جانب سے سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جو صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جاچکی ہیں، پنجاب کو 26 ہزار، سندھ 12 ہزار بلوچستان 2 ہزار جب کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملی ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ فائزر ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزر سے نکالنے کے بعد 30 دن میں استعمال کرنا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ہمارے ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے اس لیے یہ مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے، حج پر جانے والوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو بھی فائزر لگائی جائے گی، اس کے علاوہ پاک ویک ویکسین بھی عوام کو لگ رہی ہے، ہرملک پسند کی ویکسین لگائے گا تو اس سے پوری دنیا کو نقصان ہوگا۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز
جولائی
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، انکے مقاصد پورے نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعظم
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم دشمن سے
مئی
اپوزیش کا لانگ مارچ بھی اس کے جلسوں کی طرح ناکام ہوگا: وزیراعظم
?️ 16 فروری 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی
فروری
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی
اپریل
چین ہمارے اہم بنیادی ڈھانچے کو ہیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے:امریکہ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی
مئی
سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان
اکتوبر
شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت
اگست