?️
کراچی(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ شہر میں کتوں کے قہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی نااہلی قراردیا ہےسندھ حکومت کے محکمہ بلدیات اوربلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مسلسل آوارہ کتوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم عملی اقدامات کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود ہے
انہوں نے کہا کہ 3ماہ میں 7ہزار321واقعات سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکر ہے ، ، اسپتالوں میں سگ گزیدگی کے واقعات یومیہ بنیاد پر رپورٹ کیے جارہے ہیں اس کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہرمیں کتوں کی بہتات کے باعث بالخصوص خواتین اور بچے شہری خوف زدہ رہتے ہیں اور گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے ، شہریوں کی جانب سے بارہا متعلقہ اداروں میں شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میںسندھ ہائی کوٹ نے بھی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور رویے پر شدید ریمارکس دیے اور کہاکہ اب کسی کتے نے کاٹا تو ذمے دار سندھ حکومت ہوگی ،کوئی مرگیا تو سر کی قیمت اداکرنی ہوگی ،منتخب نمائندے عوام کی حفاظت نہیں کرسکتے تو علاقوں میں نہ آئیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حد تویہ ہے کہ کتے کے کاٹنے کے بعد کی ویکسین بھی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے،شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی جانور انسان کی جان کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو تو اسے ہلاک کیا جاسکتا ہے ،سندھ حکومت بتائے کہ انسان کی جان زیادہ قیمتی ہے یا کتوں کی ؟۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سندھ اور متعلقہ ذمے داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سگ گزیدگی کے خلاف حکومتی سطح پر باقاعدہ مہم شروع کی جائے اورمؤثراقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو انتہائی نامساعد حالات میں کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ریاست کنساس کے نمائندوں اور حکام کو مشتبہ سفید
جون
اسرائیلی حکام کو ادیس ابابا اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا: افریقی یونین کے عہدیدار
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:46 افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے صیہونی حکومت
فروری
صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان
مئی
جرمنی میں غربت کی شرح
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:جرمن وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق 17.6 ملین شہری غربت یا
فروری
ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 9 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل،
نومبر
ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدت اور کورونا ویکسین کی اشد ضرورت
?️ 23 اپریل 2021(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی
اپریل
چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، شہباز شریف
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینی گرفتار
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملے میں 39 فلسطینیوں کی
اگست