سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گزشتہ روز 2 حادثات میں 16 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔

میئر سکھر کا کہنا تھا کہ دعا ہے چچا بھتیجی کا محبت بھرا رشتہ قائم رہے لیکن وزیراعظم سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے دوسرے صوبوں پر بھی نظر کرم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پوچھتی ہے سندھ کا موٹر وے سندھ حکومت کیوں نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کر دیے تاہم حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔

ارسلان شیخ نے مطالبہ کیا کہ ہماری آئینی ضروریات کو پورا کیا جائے، وزیراعظم کو ریاست کے لیے والدہ کا کردار ادا کرنا چاہیے، سی سی آئی مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، آئین کے مطابق یہ اجلاس ہر 90 دن کے بعد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئینی تقاضوں کو پورا کرے، پیپلز پارٹی نے ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے لیکن سندھ حکومت کے وفاقی حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ میں گیس کا مسئلہ بڑھتاجا رہا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے کہنے پر لوگوں کو مفت بجلی بھی دی جا رہی ہے، تھرکا دورہ کریں تو اندازہ ہوگا پیپلزپارٹی سب سے سستی بجلی بنانے جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ لاگو ہونے سے پیپلز پارٹی اپنی آواز نہیں روکے گی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتی آئی ہے اور آگے بھی اٹھائے گی۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی کے ہاتھوں اربعین زائرین کے خلاف حملے کا منصوبہ ناکام

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

?️ 11 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 10 لاکھ روپے

ہم عملی طور پر سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں: انصار اللہ

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:  انصاراللہ یمن کی سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے

ہم امریکہ یا اسرائیل کے دباؤ میں نہیں آنے والے:حماس

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا کہ اسرائیل

امریکہ نے ہمیں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونے دیا:روس

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈکی ہم منصب سے رابطہ ، مختلف امور پر تبادلۂ خیال

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی

خیبرپختونخواہ: مزید شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 29 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ میں مزید 6 اضلاع کے اسکول بند

مغرب کو ہمارا احترام کرنا چاہیے: پیوٹن

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے