سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔

یہ وضاحت 8 اگست 2025 کو جاری کیے گئے عدالت کے ’عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ‘ کے حوالے سے کی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے اور اس کے ساتھ جاری کردہ ’عملی احکامات‘ کا بھی نوٹس لیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ عدالت کارروائی کو مرحلہ وار جاری رکھے گی اور اس دوران غیر جانب دار ماہر کے تحت جاری عمل کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ غیر جانب دار ماہر کے تحت یہ کارروائی بھارت کی درخواست پر شروع کی گئی تھی جس کا اگلا مرحلہ 17 سے 21 نومبر 2025 تک ویانا میں ہوگا تاہم بھارت نے اپنی شرکت روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان اس عمل میں نیک نیتی کے ساتھ مکمل طور پر شریک ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر جانب دار ماہر نے قرار دیا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کارروائی کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اور یہ عمل طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی نمائندوں کو کلبھوشن کیساتھ اکیلے کمرے میں نہیں چھوڑا جا سکتا

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ بھارتی نمائندوں

تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے

انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی

شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟

?️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو

یوکرین میں روزانہ ملٹری کارگو پہنچتا ہے: واشنگٹن

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کی شام کہا کہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ

?️ 30 مئی 2021بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی

صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ‏صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری

اسلامی ممالک اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ کریں: یمن

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے وزیر اطلاعات نے اسلامی و عرب ممالک سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے