?️
کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق عدالت عظمیٰ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عمارت غیرقانونی ہےلہذا اسے گرایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس میں بڑا فیصلہ سنایا اور نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عمارت غیرقانونی ہے، گرائی جائے، اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے بلڈر اور رہائشیوں کی جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کیا۔
اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل صلاح الدین احمدایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم آنے کے بعد ایس بی سی اےعمارت گرادےگی۔چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ فوری طور پر عمارت کو گرایا جائے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں ساری چائنا کٹنگ اسی طرح ہورہی ہے،زمین کچھ ہوتی ہے، قبضہ اس سےزیادہ کرلیاجاتاہے۔
دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی ؟ جس پر وکیل بلڈر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پل کی تعمیر کی وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا آپ نے دونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے،شارع فیصل کو وسیع کرنے کیلئے تو فوج نے بھی زمین دے دی تھی، پتا نہیں کیا ہورہا ہے یہاں ؟ مسلسل قبضے کیے جارہے ہیں، ہمارے سامنے کمشنر کی رپورٹ ہے نسلہ ٹاور میں غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں،اب بھی قبضے ہورہے ہیں انہیں کوئی فکر نہیں۔بعد ازاں عدالت نے نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کے میزائل حملے
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آٹھویں مہینے کے آخری دن صیہونی جنگی
جون
گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 کھرب 93 ارب روپے بڑھ گیا
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مئی کے آخر
جولائی
حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ
ستمبر
پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ
جون
ہم افغانستان میں خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے بتایا کہ
فروری
شامی فوج کا متعدد علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے
اکتوبر
کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر