?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ عید والے دن بھی مرتضی وہاب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں، 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزراء گراؤنڈ پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوران کے وزرا کی فوج منظر عام سےغائب ہے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں، جو میڈیا کو دیکھائی دے رہا ہے، وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ ہے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ حنیف عباسی
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
جون
برطانوی اپوزیشن کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کی درخواست
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن
جون
غزہ جنگ میں امریکہ کا رول
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: نوجوان امریکی ووٹروں میں بائیڈن کی مقبولیت غزہ جنگ کے بارے
نومبر
آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
بائیڈن کی روس سے اپیل
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب
اکتوبر
مشرقی افغانستان میں فائرنگ ؛ صحافی کا قتل
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر جلال آبا کےد علاقے واٹر پمپ میں ایک
اکتوبر
تل ابیب غزہ میں ایک ناقابل شکست فتح کی تلاش میں
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل الیوم اخبار کے عسکری تجزیہ کار یوف لیمور نے اس
جنوری
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری