?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانا چاہتی ہے، کراچی سرکلر ریلوے ہماری اولین ترجیح ہے، لوگ اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ہم ان کے لیے کچھ کرسکیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری سندھ میں آئی، وزیراعلیٰ سندھ نےآج بھی غیرملکی سرمایہ کاروں سےملاقات کی، صرف میڈیکل سیکٹر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھابیجی کے اسپیشل اکنامک زون میں مقامی لوگوں کو 50 ہزار ملازمتیں دی جائیں گی، دھابیجی اکنامک زون میں بھی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کا حکومت سندھ پر اعتماد بحال ہے، ملک میں سب سے سستی بجلی تھرپارکر میں کوئلے سے بن رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں غیر ملکی کمپنی کو بس مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگانے کا کہا تاکہ سستی بسیں ملیں، کراچی میں بسوں کا پلانٹ لگانے سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، بانی کو سکھایا جاتا ہے کہ ایسے کام کریں جس سے ملک کو نقصان پہنچے، بانی پی ٹی آئی غیرملکی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی، دھرنے میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کرو، بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے۔


مشہور خبریں۔
جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر 10 فیصد گر گئیں
?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے
دسمبر
داعش کے رہنما کے قتل پر الکاظمی کا ردعمل
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کو عراقی
فروری
عبرانی میڈیا: نیتن یاہو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اگست
انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اوباما کی وارننگ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے کووِڈ 19 کے انفیکشن اور
جولائی
مستونگ میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 8 مارچ 2021مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے
مارچ
اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:سنہ 2005 میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اس کی آزادی
اکتوبر
کیا مغربی پٹی جنگ کا مرکزی محاذ بنے گی؛صیہونی ٹی وی
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے مغربی کنارے میں
دسمبر
ایران کا معاملہ برسلز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے
جولائی