سندھ حکومت کا تیسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صوبائی حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کو جواز بناتے ہوئے 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کی درخواست پر آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے ایک بار پھر درخواست دائر کی ہے لیکن اس سے متعلق فیصلہ آج شہر میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے 14 اکتوبر کو ایک بار پھر الیکشن کمشنر کو درخواست لکھ کر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی یہ تیسری درخواست تھی، اس سے قبل سندھ حکومت نے 3 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو بھی اسی طرح کی درخواستیں بھیجی تھیں۔

تازہ درخواست میں صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تقریباً 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور ان میں سے تقریباً ایک ہزار 305 کو انتہائی حساس اور3 ہزار 688 کو حساس قرار دیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو پولنگ اسٹیشنز اور دیگر ذمے داریوں کے لیے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی، کراچی پولیس کے پاس مجموعی طور پر 22 ہزار 507 پولیس اہلکار موجود ہیں اور 16 ہزار 786 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع سے 14 ہزار 958 پولیس اہلکاروں اور 7ہزار 150 ریزرو اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال میں کراچی پولیس سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی فرائض انجام دینی پڑرہی ہے جہاں بے گھر افراد کی حفاظت، امدادی سامان کی تقسیم اور متاثرین کے مکانات اور جائیدادوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی فورس کی ضرورت ہے۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمشین کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد کراچی کے مختلف اضلاع میں منتقل ہو گئی ہے جہاں ان کے لیے خیمہ بستیاں اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے وہاں سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی پولیس کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو 3 ماہ کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ امن و امان کی خراب صورتحال کے خدشات کے بغیر صاف اور شفاف طریقے سے انتخابات کرائے جاسکیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل گرنےکی کگار پر

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی

کیا پوری دنیا میں امریکی قیادت کا راج ہے؟

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: سوچی میں والدین کی 28ویں بین الاقوامی میٹنگ میں صدر پوتن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹ کے قیام کا حکم

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر

اسرائیل میں صالح العاروری کی پوزیشن کے ساتھ ایک پروگرام کی تیاری کیا مقاومت کے رہنماؤں کو قتل کرنا مقصود ہے؟

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت سرکاری طور پر ایک دہشت گرد ڈھانچہ ہے جو

شیخ عیسی قاسم کا صیہونیوں کے ساتھ تعامل کے بارے میں بیان

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  بحرینی انقلاب کے روحانی پیشوا شیخ عیسی قاسم نے آج

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا

جمعیت علمائے اسلام (ف) نومبر یا فروری میں انتخابات کی خواہاں

?️ 3 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلوچستان کے امیر مولانا

فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے