?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 15 اگست کو تمام فریقین کو تفصیل سے سن کر فیصلہ کریں گے۔
سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن حلقہ بندی سے مطمئن ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لا نے کہا کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، حد بندی صوبائی حکومت اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کی۔
وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی وہاں ایک یونین کونسل 90 ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ پیپلز پارٹی جن علاقوں سے کامیاب ہوتی ہے وہاں کی یو سی 40 ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
وکیل خالد جاوید خان نے کہا کہ اگر اس دلیل کو مان لیا جائے تو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں ختم ہو جائیں گی کیونکہ قومی اسمبلی کا کوئی حلقہ 3 اور کوئی 9 لاکھ افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگست کی 28 تاریخ کو الیکشن ہے اس لیے 15 اگست کی سماعت پر کوئی التوا نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کی درخواست صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔
عدالت نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 20 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں ممکنہ بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں تین اسرائیلی کمپنیاں شامل
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
دسمبر
ہمارے پاس سعودی عرب اور امارات کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت: انصاراللہ
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اکتوبر
ہم شام میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں: امریکی اہلکار
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی امور کے لیے
مئی
رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب
?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
دسمبر
فاروق ستار کی شکایت وزیراعظم سے، غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے۔ شرجیل میمن
?️ 20 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان
اگست
لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ
?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج
نومبر
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی
پنجاب حکومت نے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ان کے
جولائی