کراچی(سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک مہینہ تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکشین جاری کردیا ہے جس کے مطابق شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر پابندی اور تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے لازمی بند کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بھی ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالزمیں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی۔
تاہم شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے جبکہ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرناہوں گے ، تاہم تمام کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 10 بجے بند تک کھولے جاسکتے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جاری علامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل ، ہالز میں ڈائننگ پرپابندی کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی دفاتر میں 50فیصد اسٹاف بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹورز ، کلینک ، اسپتال ، بیکری اور پیٹرول پمپس کو جزوی استثنیٰ حاصل ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام تفریحی پارک 6بجے بند کردئیے جائیں گے جبکہ سیمینا ، تھیٹر ، مزارات میں آنے سمیت انڈرو کھیلوں پر بھی پابندی عائد ہوگی اور ماسک کا پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ورک فروم ہوم پر زیادہ سے زیادہ عمل کیاجائے اور کروایا جائے۔