سمجھنے سے قاصر ہیں، آن لائن ملاقاتیں ایک جیل میں قانونی، دوسری میں غیر قانونی کیسے؟ عدالت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق  نے ریمارکس دیے کہ ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آن لائن ملاقاتیں ایک جیل میں قانونی مگر دوسری میں غیر قانونی کیسے؟

میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی آن لائن ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

اپنے جواب میں سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل رولز میں آن لائن ملاقات کی اجازت نہیں ہے چنانچہ ان سے ملاقات نہیں کروا سکتے ہیں۔

اس پر عدالت نے دریافت کیا کہ میڈیا میں تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں آن لائن ملاقاتوں کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے تو فخریہ کہا کہ پورے ایشیا کی پہلی جیل ہے جہاں یہ سہولت دے رہے ہیں، اگر جیل رولز میں اجازت نہیں تو کوٹ لکھپت جیل میں غیر قانونی کام کیسے شروع ہو گیا؟

اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ جیل رولز میں ترمیم کرنی پڑے گی اور اُس کے لیے پنجاب حکومت کو لکھ دیا ہے۔

اس پر جسٹس سردار اعجاز اسحق نے دریافت کیا کہ جیل اتھارٹیز اپنے جواب میں یہ کہہ رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے؟ آپ کہہ رہے ہیں کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا سکتا، ترمیم کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں سرکاری وکیل نے استدعا کی ہمیں مزید ہدایات لینے کے لیے کچھ وقت دے دیں۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہدایات لینے کی کوئی ضرورت نہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل کہہ رہے ہیں کہ رولز اجازت نہیں دیتے، ایک ہی حکومت نے ایک جیل میں ترمیم کے بغیر آن لائن میٹنگ سے منع کیا جبکہ دوسری میں خود فخریہ وہی کیا۔

عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا مؤقف پنجاب حکومت کے مؤقف سے متضاد نہیں ہونا چاہیے، وہ ان کے ماتحت افسر ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیرت افضل مروت نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں فخریہ اعلان کیا گیا لیکن یہاں عدالت سے چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے کہا کہ ہم نے اس نکتے کو جلد ہی طے کرنا ہے زیادہ وقت نہیں ہے، سوال اب یہ ہے کہ جیل ملاقات میں سیاسی گفتگو ہو سکتی ہے یا نہیں، اگر ہم نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ سیاسی گفتگو ہو سکتی ہے تو پھر ترمیم کرنی ہو گی، یہ معاملہ حل ہونے دیں، آن لائن میٹنگ کو اب روکا نہیں جا سکتا ہے، اگر یہ کہیں گے کہ آن لائن نہیں کروا سکتے تو پوری دنیا میں مذاق اڑے گا۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر پہلے روک کر پیدل بھیجا جاتا ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحق نے ریمارکس دیے کہ ہم لوگ بھی یہاں بیٹھ کر ڈرامہ ہی کر رہے ہیں، سب کو پتا ہے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے، جہاں سے جیل حکام کو آرڈرز آ رہے ہیں وہاں سے آنا رک جائیں گے تو یہ سب ختم ہو جائے گا، ملک میں 200 سینئر سول افسر غیرقانونی حکم ماننے سے انکار کر دیں تو نظام ٹھیک ہو جائے گا، 200 افسر ایک ساتھ یہ کر لیں تو یہ سلسلہ رک جائے گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالت اگر 200 سول سرونٹس کو جیل بھیج دے تو بھی بہتری ہو سکتی ہے، اس پر جسٹس سردار اعجاز اسحق کا کہنا تھا کہ ایک جگہ لکھا ہوا کاغذ ہے اور دوسری جگہ اس کے سر پر بندوق ہے، دوسری طرف اس کے گھر والوں اور اس کے کیرئیر کو خطرہ ہے، جب تک 2، 3 سو ایک نظریے کے لیے قربانی نہیں دیں گے یہ ایسے ہی رہے گا، ہم کیوں یہاں بیٹھ کر دکھاوا کر رہے ہیں؟

وکیل شیرافضل مروت نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جو طاقت قلم میں ہے وہ بندوق میں بھی نہیں ہے، اس پر جسٹس اعجاز اسحق خان نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا اچھا؟

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک آرڈر سے دیکھیں ڈی سی اسلام آباد کا کیا حال ہوا ہے۔

بعد ازاں جسٹس سردار اعجاز اسحق نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل آئندہ سماعت پر اپنی واضح پوزیشن لیں۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ تھریٹ الرٹس کی وجہ سے 12 مارچ سے ملاقاتیں نہیں کرائی جا رہیں، اڈیالہ کے علاوہ تین دیگر جیلوں میں بھی ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

عدالت نے دریافت کیا کہ آپ کو جیل میں زیادہ خطرہ ہے؟ کل پڑسوں اتنا بڑا مارچ ہونے جا رہا ہے اس کو تھریٹ نہیں ہے؟ کل ہزاروں لوگ سڑکوں پر ہوں گے، جہاز اڑیں گے ان کو تھریٹ نہیں ہے؟ اس بات میں مجھے نیک نیتی نظر نہیں آئی کہ وہاں تھریٹ ہے اور یہاں نہیں ہو گا۔

اس پر اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے کہا کوٹ لکھپت کی پیشرفت کے بعد اب ہم نئی ہدایات لیں گے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ سمجھ سے قاصر ہیں کہ آن لائن ملاقاتیں ایک جیل میں قانونی اور دوسری میں غیرقانونی کیسے ہیں؟ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان غیرقانونی تھا یا جیل اتھارٹیز کا خط، آئندہ سماعت پر جواب دیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے طے شدہ ملاقات نہیں کروانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے جواب طلب کرلیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے افسران طلب

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں

امریکی حکومت صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتی ہے: کیوبا

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:ہمارے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان لاطینی امریکہ کے دورے

امریکہ میں علیحدگی پسند رجحانات کی شدت

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ق ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بحران سے مودی حکومت کے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

?️ 22 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے

پرانے زمانے کی بات ہے سیالکوت آتا تو کاروباری حضرات کرکٹ بیٹ تحفے میں دیتے،خواجہ آصف

?️ 23 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید

"النکبة” کی تاریخی حیثیت کیا ہے ؟

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں:  "گینگ شوانگ” چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے

حکومت جانے کے ساتھ سینیٹ میں بھی بڑی تبدیلی رونما ہونے جارہی ہے

?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاق سے تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد اب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے