?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا، انہوں نے پاکستان کا میچ پی ٹی وی پر دیکھا۔
علیمہ خان کے مطابق میچ ہارنے کی وجہ سے عمران خان نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا، میچ ہارنے پر ان کو بڑا دکھ تھا، عمران خان نے کہا کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے وزیر اعلیٰ لگایا، پھر وزیر داخلہ لگا دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا انہوں نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی کے پاس نہیں جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوں گے، محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟
علمیہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، ڈسٹریکشن کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
علمیہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے، شکر ہے عمران خان کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں کے ساتھ چھٹے روز ہی پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں جب کہ پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا۔
19 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی تھی، 321 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 260 رنز ہی بناسکی تھی۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ول یونگ اور ٹام لیتھم کی سینچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔
بعد ازاں، 23 فروری کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی جب کہ شاہینوں نے ناقص بیٹنگ کے بعد باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی قوم کو مایوس کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کیف کو 250 ملین ڈالر کی ہتھیاروں کی امداد
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ
ستمبر
ترک وزیر خارجہ: اسرائیل خطے میں جنگ اور کشیدگی کا آغاز کرنے والا ہے
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ
مارچ
بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: انڈس واٹر کمشنر
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس واٹر کمشنر پاکستان مہر علی شاہ نے
دسمبر
وزیراعظم کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 14 ملین ہو گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر
جولائی
اکثر فرانسیسیوں کی ہڑتال جاری
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ فرانسیسی
مارچ
خواتین کو امریکی لیبر مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور / 309،000 خواتین بے روزگار ہو گئیں
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیشنل سینٹر فار ویمن رائٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار
اکتوبر
امریکہ اور چین سرد جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے اختلافات دور کرلیں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے امریکہ اور چین
ستمبر
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر