?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خط لکھتے ہوئے 10 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا، اپنے خط میں وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے 1 ارب درخت لگائے، سنہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ سنہ 2030 تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کر رہے ہیں، شمسی توانائی (سولر)، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور سعودی عرب ایک قدم اور قریب
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے
جون
صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط
?️ 11 ستمبر 2025صہیونی یمن کے سخت جواب کے لیے تیار رہیں:مہدی المشاط یمن کی
ستمبر
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر
ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی: شیخ رشید
?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید
جون
پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے
?️ 18 اکتوبر 2025پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے پاکستان
اکتوبر
افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس
?️ 11 جون 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں) افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے
جون
برطانوی کنزرویٹو پارٹی پارتھین ہجوم سے بڑے کتے کو بچانے کی جدوجہد
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر گارڈن پارٹی میں برطانوی وزیراعظم کی
جنوری
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر ترکی کا ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں
فروری