?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
سعودی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ سے متعلق گفتگو کریں گے جب کہ دورے میں سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور اقتصادی شراکت داری پربھی بات ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق
دسمبر
اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ تباہ کن ہے: میکرون
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل ماکرون نے صہیونی قبضہ کاروں کے مظلوم
اگست
شمالی شام میں ترکی کا فوجی حملہ / اردوغان کا اس مہم جوئی کا مقصد کیا ہے؟
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: ترک فوج نے چند روز قبل شمالی شام میں نام
مئی
اسرائیل خانہ جنگی کے دہانے پر ہے:شباک کے سابق صدر
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی
اکتوبر
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
مارچ
ٹیلیگرام کا صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان
?️ 29 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز
اپریل
جنوبی کوریا کا آبدوز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:جنوبی کوریا پہلا ملک ہے جس نے آبدوز سے لانچ کیے
ستمبر
آرمی چیف کے بعد وزیر اعظم بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان، ولی
مئی