?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کے بعد بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اٹک جیل میں قید سے متعلق نوٹی فکیشن طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد عمران خان کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی، مناسب سہولیات کی عدم دستیابی اور سائفر کیس میں اٹک جیل میں حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہے تھے۔
دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر نے درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے ٹرائل کورٹ کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ سائفر کیس سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے ذیلی عدالت ضمانت کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔
چیف جسٹس فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن صرف 30 اگست کے لیے جاری کیا گیا تھا، پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے جواب دیا کہ عمران خان کے ریمانڈ کا حکم دینے کے لیے عدالت کو اٹک منتقل کیا گیا اور ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔
ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے سوال کیا کہ کیا 13 ستمبر کو سائفر کیس کی آئندہ سماعت سے قبل ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل ایف آئی اے سے ہدایات لے کر وہ اس سلسلے میں عدالت کو آگاہ کریں گے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت مذکورہ تاریخ سے قبل طے کر لی جائے گی، انہوں نے ریمارکس دیے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کر سکتی ہے لیکن اس معاملے میں وزارت قانون کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
عمران خان کے وکیل نے اصرار کیا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اٹک جیل میں ٹرائل کے لیے مزید نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکا جا سکتا ہے، انہوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی آئندہ سماعت سے قبل ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ عدالت قانون کے مطابق اس کا جائزہ لے گی۔
عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ وہ ٹرائل کورٹ کو ضمانت کی درخواست سننے کی ہدایت کریں جب کہ ٹرائل جج ہائی کورٹ میں زیر التوا درخواست پر فیصلے کے منتظر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کی جا رہی ہے، اس لیے عمران خان مزید ایک ہفتہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ اس حوالے سے بھی حکم جاری کریں گے اور ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے لیے کوئی حکم امتناع جاری نہیں کیا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے استدلال کیا کہ اگر ٹرائل کورٹ ضمانت کی درخواست کا فیصلہ کرتی ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی درخواست غیر موثر ہو جائے گی جب کہ متاثرہ فریق حکم کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔
ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اٹک جیل منتقل کیا گیا جب کہ اس جیل میں سیاسی قیدیوں کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بشریٰ بی بی اٹک جیل گئیں تو پولیس نے ان کے خلاف مبینہ طور پر جیل کے گارڈ کو رشوت کی پیشکش پر مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جیلوں میں اے اور بی کلاسز ختم کر دی ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے نشاندہی کی کہ عمران خان سائفر کیس میں ملزم ہیں جو اسلام آباد کی عدالت میں زیرسماعت ہے، انہیں کس قانون کے تحت اٹک جیل منتقل کیا گیا۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ آئی جی جیل خانہ جات کے پاس قیدی کو ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کرنے کا اختیار ہے۔


مشہور خبریں۔
ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ
فروری
شام کی عرب لیگ میں واپسی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل
ستمبر
مشرقی یوکرین کے 90 فیصد لوگ روس میں شامل ہونے کے خواہاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مشرقی یوکریں میں ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا
ستمبر
غزہ فلسطین کا حصہ ہے،غیرملکی قبضہ قبول نہیں:ریاض منصور
?️ 4 فروری 2026غزہ فلسطین کا حصہ ہے،غیرملکی قبضہ قبول نہیں فلسطین کے نمائندے ریاض
فروری
اسٹاک ایکسچینج: 626 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مارکیٹ 44 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک انڈیکس دو دن
جولائی
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے، آئی ایم ایف
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا
فروری
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
?️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ