سرکاری ٹی وی کے 3 مرد ملازمین کا ہراسانی کیخلاف وفاقی محتسب سے رجوع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی ) کے 3 سینئر مرد حکام نے دفتر میں مبینہ ہراسانی کے خلاف وفاقی محتسب سے رجوع کرلیا۔

ہراسانی کی شکایت کرنے والوں میں سربراہ حالات حاضرہ، ایک جنرل منیجر اور ایک منیجر ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق ان افسران کو انسداد ہراسانی قانون 2010 کے تحت قائم تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر ان کے عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے، ان افسران نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے بے معنی شکایات کو جواز بناکر ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ایک خودمختار نیم عدالتی قانونی ادارہ ہے جو خواتین کو کام کی جگہ پر ہرسانی سے بچانے کیلیے 2010 میں متعارف کرائے گئے قانون کے تحت قائم کیا گیا تھا، اس ادارے کا بنیادی مقصد افراد کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی میں آئین کی شق 10 اے کو نظر انداز کیا گیا ہے جو مقدمے کی منصفانہ پیروی کو یقینی بنانے کا حق دیتی ہے۔

ایک درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی انسداد ہرسانی کمیٹی مستقل غیرقانونی اقدام کو قانونی بنانے کی کوشش کررہی ہے، تحقیقاتی عمل شفاف نہیں ہے، خاص کر گواہوں کو ایمائی سوالات میں الجھاکر اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جس سے انصاف کی عدم فراہمی کےخدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے سیکشن 4، 4اے اور 4 سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو ارکان کے سامنے رکھے گئے شواہد فراہم نہیں کیے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ اسے تحریری جواب جمع کرانے اور اپنے خلاف پیش کیے گئے گواہوں سے جرح کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

ایک اور شکایت میں سرکاری ٹی وی کے ملازم نے موقف اپنایا ہے کہ انتظامیہ نے اسے سزا دینے کے لیے شواہد گھڑے ہیں۔ انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ اصل تنازع یہ ہے کہ انہوں نے سینئر افسران کی من مانیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر انہیں سبق سکھانے کے لیے انتظامیہ نے بودی وجوہات کو جواز بناکر کارروائی شروع کردی۔

تیسرے درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اسے دفتری سیاست کا نشانہ بنایاگیا ہے اور انتخابات کی نشریات کے لیے رکھی گئی خاتون کو اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے اکسایا گیا، تحقیقاتی کمیٹی نے اسے اپنے دفاع کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا اور انہیں جنرل منیجر کے عہدے سے تنزلی دیکر پروڈیوسر بنایا۔

پی ٹی وی کے ترجمان تصور عرفات چوہدری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان افسران کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جارہا ہے اور انسداد ہراسانی کمیٹی کی سفارشات پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی میں خواتین کے ساتھ ہراسانی ناقابل قبول ہے۔

مشہور خبریں۔

ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیرقانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین مزید تنگ

?️ 22 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، بدمعاش

کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے

ہم غزہ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی بے عملی

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: "صمود” بین الاقوامی یکجہتی فلوٹیلا کے ایک رکن نے یہ

تل ابیب کے حالات کشیدہ!

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں سلامتی کی کشیدہ صورت

صیہونیوں کی حمایت میں آنکھوں پر پٹی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل

سندھ: ڈی آئی جی کو سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کے قتل کی تحقیقات کی نگرانی کا حکم

?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی

امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست

?️ 10 فروری 2021اسلام آباس {سچ خبریں} دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین اور لیڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے