?️
کراچی (سچ خبریں ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن کورونا ویکسین کے بعد ملے گی، جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بندکردی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی مہم کے پروگرام بنا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں ، بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ اجرا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے ، کیوں کہ کورونا وباء سے بچنے کے لیے ویکسین اہم ترین ہتھیار ہے ، اسی بناء پر سندھ حکومت کی کوشش ہے ویکسین ہر شہری کو لگے، جس کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت ویکسین کے لیے سہولت فراہم کررہی ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 30 لاکھ 35 ہزار 998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکے ہیں، جن میں سے 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تشخیص کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے، ہسپتالوں پر بھی اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے، کراچی میں ساڑھے 9 فیصد جب کہ حیدرآباد میں کورونا کی تشخیص کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہے ، کراچی کے ضلع شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد اور ضلع جنوبی میں 9 فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ٹسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے %50 حاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی جب کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا، اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔


مشہور خبریں۔
روس پورے یورپ سے جنگ کر رہا ہے: امریکی میگزین
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی جریدے کا دعوی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اب
اکتوبر
ٹرمپ نے بھارت کے خلاف مزید 25 فیصد ٹیرف آرڈر پر دستخط کر دیئے
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے بھارت کی
اگست
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی خضر عدنان کی حالت ابتر
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شیخ خضر
اپریل
پی ٹی آئی میں ایک فیکٹر خود مائنس ون کررہا ہے۔ فیصل واوڈا
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ
دسمبر
سول سوسائٹی ارکان نے کشمیری خاندانوں، ماؤں کی حالت زار کو اجاگر کیا
?️ 14 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
مئی
صہیونی تجزیہ کاروں کو اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر شک
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی سیکورٹی کونسل کے سابق سربراہ جنرل آتھت گیورا ایلینڈ نے
نومبر
وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
اکتوبر
مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگی
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ میں
دسمبر