?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تاریخی ورثے کی حفاظت کرنے کے بجائے یہ حکومت اسے مسمار کرکے ان کی جگہ پلازے اور ہاوسنگ سکیم بنا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ کل کو حکومت یہ کہے گی کہ مینار پاکستان کی قریبی زمین خالی پڑی ہے اس پر ہاوسنگ سکیم بنانے جائیں تو کیا ہم ایسے ہونے دیں گے- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کو نوازنے والے ہیں- اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ نجکاری کے نام پر سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔
والٹن ائیرپورٹ کی زمینیں وزیراعظم کے دوستوں کو دی جا رہی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ والٹن ائیرپورٹ ایک تاریخی جگہ ہے اسے کیوں نیلام کیا جا رہا ہے۔ تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے جس سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔
انھوں نے ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ سی اے اے حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کے لیے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے 7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
نومبر
ترکی کا اسرائیل کو شدید انتباہ
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےاسرائیل کے خلاف سخت
اکتوبر
امریکی تھنک ٹینک نے شام میں ترکی اور قطر کے اثر و رسوخ کے بارے میں واشنگٹن کو خبردار کیا ہے
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز نے وائٹ ہاؤس کے حکام
جون
عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
دسمبر
امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے
جون
تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں
اگست
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کرگئے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر
فروری
ایک اور شامی سائنسدان کا قتل
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: شام میں ایک اور معروف شامی سائنسدان کو بے دردی
فروری