?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 3 (4 ) کے تحت سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا وزیر مقرر کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سردار ایاز صادق فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، سردار ایاز صادق اقتصادی امور کے بھی وزیر ہیں۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کے چند گھنٹوں بعد ہی رات گئے سامنے آنے والی پیش رفت میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر میں بطور وفاقی وزیر اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔
اس استعفے کی خبروں کے دوران کچھ ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں ’اسٹیبلشمنٹ مخالف نعروں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے ساتھ ساتھ کچھ ‘جونیئر ججوں’ کے حق میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے بھی شدید دباؤ میں تھے جنہیں سپریم کورٹ میں ترقی دی جا رہی تھی۔
اعظم نذیر تارڑ، عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جہاں کچھ شرکا نے اپنی تقریر کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
مشہور خبریں۔
جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے
مئی
بنگلادیش میں تمام شراکت داروں کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اسحاق ڈار
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
اگست
رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے
اگست
عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 27 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اہم اجلاس
نومبر
ایران اور مصر کے تعلقات سے مغرب کے لیے پیغامات
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اردن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تجزیہ نگار جمال الشلبی نے
مئی
مراکش میں داعش کا خطرناک دہشتگردانہ منصوبہ ناکام
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:مراکش کی حکام نے داعش کے ایک خطرناک دہشت گردی
فروری
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد
جولائی