عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان پر 10ارب روپے ہرجانے کا مقدمے کرنے کا اعلان کر دیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان پر 10ارب روپے ہرجانے کا مقدمے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ان چوروں کو خوش کرنے کے لیے فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ میں میرا نام لیا۔

عمران خان نے کامونکی میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 12 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتے ہیں، لوگوں کی محبت اتنی ہے، اتنا جنونی استقبال ہے کہ ہم ایک دن میں 10 سے 12 کلومیٹر سے زیادہ آگے نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ٹی وی کوریج بند کر رہے ہیں، لوگوں اور پاکستان کے عوام کو اسلام آباد کی طرف بڑھتے دیکھنے سے روک رہے ہیں لیکن کوئی فکر کی بات نہیں ہے لیکن ہم سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ لوگوں کو اپنے موبائل فون پر نظر آ رہا ہے کہ یہ انقلاب کتنی تیزی سے اسلام آباد کی طرف آ رہا ہے۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمہارے سے بڑا دو نمبر آدمی کبھی الیکشن کمیشن میں نہیں بیٹھا، یہ شریف خاندان کے گھر کا نوکر ہے اور دوسرا اس کو پیچھے سے بھی ہدایات آ رہی ہیں، مجھے معلوم ہے کہ اس کو پیچھے سے کون اکسا رہا ہے کیونکہ اس گیدڑ میں تو دم ہی نہیں تھا یہ کرنے کا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر 10ارب روپے ہرجانہ کرنے لگا ہوں، اس نے ان چوروں کو خوش کرنے کے لیے جو فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ میں میرا نام لیا، تو میں اس پر 10ارب کا ہرجانہ کررہا ہوں، میں یہ اس لیے کررہا ہوں کیونکہ اس نے میری دیانت داری پر سوال اٹھایا، میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جب بھی عدالت میں کیس لگے گا تو اگر ایک بھی غیرقانونی چیز میں نے کی ہوئی تو میں عدالت کے فیصلے کا انتظار نہیں کروں گا، خود چھوڑ دوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سکندر سلطان میں جب تک عدالت میں کھڑا کرکے تم سے پیسے نکلواؤں گا اور وہ پیسے شوکت خانم کو دوں گا تاکہ تم آگے کسی کے کہنے پر لوگوں کی ساکھ اس طرح نہ برباد کرو۔

انہوں نے ضمنی انتخاب میں کرم میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف یہ سارے چوروں کا ٹولہ ایک طرف تھا اور میں آپ کو سلام کرتا ہوں کہ میں نے دگنی لیڈ سے انہیں پھینٹا لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ان لوگوں کو پیغام دے رہا ہوں جنہوں نے اس چوروں کے ٹولے کو ہمارے اوپر مسلط ہونے دیا، میں بڑے ادب سے آپ کو پیغام دے رہا ہوں کہ اللہ کا واسطہ ہے قوم کی آواز سن لو، سن لو قوم کدھر کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کو جیل کے اندھیرے کمرے میں رکھا گیا ہے، کوئی سہولت نہیں دی جارہی، وکیل نعیم پنجوتھا کا دعویٰ

?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے

وزیراعظم نے ماہی گیروں کےجائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں  محنتی ماہی گیروں کی

کنول آفتاب رشتۂ ازداوج میں منسلک ہو گئیں

?️ 19 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول

حزب اللہ کا خاتمہ ممکن نہیں، اسرائیل کو اسٹریٹجک خطرات لاحق:سابق صیہونی وزیراعظم

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے خبردار کیا ہے

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں / علاقائی ممالک سے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کی درخواست

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

عراق میں امریکہ کی آواز کو کیسے خاموش کیا گیا؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے سے امریکی فوج کے انخلا پر غزہ جنگ جیسے واقعات

2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے