سربراہ کے الیکٹرک کو ہٹانے کی حکومتی کوشش پھر ناکام

?️

کراچی: (سچ خبریں) کے الیکٹرک کے بورڈ میں حکومتی نامزد ڈائریکٹر ایک بار پھر کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کرانے میں ناکام رہے، کیونکہ دیگر ڈائریکٹرز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور 10 دن میں ہونے والا دوسرا بورڈ اجلاس بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والا تازہ اجلاس اسی ایجنڈے کے ساتھ بلایا گیا تھا جو اس ماہ کے آغاز میں پیش کیا گیا تھا، یعنی سی ای او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانا۔

تاہم اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔

کمپنی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ 5 نومبر کے پچھلے اجلاس کے برعکس، جمعرات کا اجلاس تمام قانونی تقاضوں کے مطابق شروع ہوا اور کورم بھی مکمل تھا، 10 میں سے 9 ڈائریکٹرز موجود تھے، البتہ وفاقی سیکریٹری خزانہ نہیں آسکے، کارروائی ضابطے کے مطابق ریکارڈ بھی کی گئی۔

تاہم اجلاس صرف 6 منٹ جاری رہا، چونکہ ایجنڈا سی ای او کی برطرفی سے متعلق تھا، اس لیے مونس علوی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اجلاس شروع ہونے کے فوراً بعد 5 ڈائریکٹر ادیب احمد، مبشر ایچ شیخ، محمد کامران کمال، سعد امان اللہ خان اور شان اے عشری معذرت کرکے اجلاس سے رخصت ہوگئے۔

یوں کمرے میں حکومت کے نامزد کردہ صرف 2 ارکان سیکریٹری پاور اور اجلاس طلب کرنے والے ڈائریکٹر جاوید قریشی رہ گئے، بورڈ چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن بھی عمارت میں موجود رہے۔

واک آؤٹ کے بعد اجلاس آگے بڑھانا ممکن نہ رہا اور سی ای او کو ہٹانے کی کوشش مسلسل دوسری بار ناکام ہوگئی۔

بعد ازاں کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ‘فنانشل نتائج کے علاوہ بورڈ میٹنگ’ کے عنوان سے اپنی رپورٹ ارسال کی۔

کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ ’7 نومبر کی اطلاع کے تسلسل میں یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات 13 نومبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے مالی نتائج کے علاوہ دیگر معاملات پر غور کیا، براہ کرم، اس بارے میں ایکسچینج کے ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو آگاہ کردیا جائے‘۔

مشہور خبریں۔

زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک ٹرمپ نفرت انگیز

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد امریکی شہری

امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ ہم آہنگی:امریکی کا انکشاف

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر

عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر

ہمیں واضح پیغام دیا گیا پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں، وزیراعظم

?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم

دیکھنا ہوگا جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے، خواجہ آصف

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر

عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور

?️ 12 جولائی 2025جہلم: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ

دمشق پر صیہونیوں کا فضائی حملہ؛شامی دفاعی نظام نے حملہ پسپا کر دیا

?️ 3 ستمبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے صہیونی حکومت کے دمشق کے مضافات میں

نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ جنگ کو طول دے رہے ہیں؛امریکی میڈیا 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے