سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار

مولانا فضل الرحمان

?️

پشاور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، امن وامان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، سندھ میں ڈاکو راج ہے، ملک سے دہشت گردی کیسے ختم ہوگی؟ اب سے سوچنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، خیبر پختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، ہماری حکومت میں صوبے میں مکمل امن وامان تھا، صوبے میں تبدیلی کے متعلق فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے ، ہمارا صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، فاٹا کے لیے بغیر مشاورت بڑی ترمیم اور آئین میں اتنی بڑی تبدیلی کی گئی، آج اس ترمیم کو واپس کرنا ملکی مفاد میں ہے، فاٹا کا انضمام غلط فیصلہ تھا سیاسی پارٹیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں ، ذاتی دشمنی نہیں، ہم مسلح گروہوں کوتسلیم نہیں کریں گے، پی ٹی آئی اپنا رویہ تبدیل کرے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی کے نوجوان آتے ہیں میرے ساتھ بیٹھتے ہیں سوالات کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں 2026 اجرت کی شرح پر وسیع مایوسی

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: مزدور یونین کے نمائندوں نے 2026 کے لیے اجرت کی

صہیونی منظر نامہ، نہ جنگ، نہ جنگ بندی

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ کو 100 دن گزر چکے ہیں، کیا تل ابیب کی

دنیا کے 100 شہروں میں غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عوامی تحریک برائے حمایت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ

سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔ شیری رحمان

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک

بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑ؛ عسکری شکست کے بعد دہشتگردی کا نیا ہتھکنڈہ

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ

نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی 

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی

جہانگترین کے بیانات پر حکومت کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے

اوباما سے ڈیموکریٹس: ٹرمپ کی لاقانونیت اور بے حسی کا مقابلہ کریں

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹس سے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے