🗓️
صوابی: (سچ خبریں) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جب تک ادارے سیاست میں مداخلت کریں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑی دہشت گردی یہ ہے کہ 8 فروری کو بندوق کے زور پر لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا، یہ حکومت کس طرح آئی ہے کسی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں، سب آئین کے اندر کام کریں اور پارلیمنٹ کو ملک کا سر چشمہ ہونا چاہیئے۔
محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ پانی کی تقسیم میں 50 فیصد پنجاب، 38 فیصد سندھ، 8 فیصد خیبرپختونخواہ اور 3 فیصد بلوچستان کو دیا جا رہا ہے، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اس تقسیم کو بلکل مسترد کرتی ہے، ہم چاہتے کہ پاکستان یکجا ہو لیکن وہ تب ممکن ہوگا جب سب کو برابر کے حقوق اور وسائل پر پورا حق ملے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو چاہیئے کہ اپنے صوبے میں بھی دریاؤں سے نہریں نکالیں تاکہ ہماری زمینیں بھی آباد ہوجائیں۔
پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارا صوبہ وسائل سے مالا مال ہے، ہمیں کسی کی خیرات کی ضرورت نہیں، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دنیا کے تمام تر وسائل موجود ہیں، آئی ایم ایف سے جو قرضے لیے جا رہے ہیں اس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو آج تک کتنا حصہ ملا؟ پاکستان کو چلانے کے لیے اپنے وسائل دیں گے لیکن ہمیں بھی اتنا حصہ چاہیئے کہ ہم اپنے مسافر نوجوانوں کو واپس لاسکیں۔
علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری موجودہ حکومت طاقت ور حلقوں کی سپورٹ سے قابض ہیں، افسوس سے کس طرح حکومت بین الاقوامی معاملات کو ہینڈل کر رہی ہے، یہ سب طریقہ انتہائی افسوسناک ہے، نہ میں نے کسی کو گالی دینی ہے نہ برا بھلا کہنا ہے لیکن ہم م دو دھاری تلوار سے کٹنا نہیں چاہتے،ہم آئی ایم ایف سے پوچھنا چاہتے ہیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ان کے کون سے پیسے لگے ہیں؟ یہ آئی ایم ایف سے پوچھنا ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ ہائی ویز بنانے کا دعوی کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی شاہراہ پر کام نہیں شروع کیا گیا، یہ ملک افریقہ یا نیروبی نہیں ہے، ہم دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک سے ڈیمانڈ کرتے ہیں تو پاکستان کے عوام سے رشتہ بنائیں، پاکستان کے عوام سے یورپ، امریکہ اور چائنہ برابری پر رشتہ بنا سکتے ہیں لیکن تمام ممالک ووٹ چوروں سے بات چیت کر رہے ہیں، وہپاکستان میں ضمیر فروشوں اور ووٹ چوروں سے رشتہ بنا رہے ہیں
مشہور خبریں۔
کشمیریوں کو گزشتہ 76 برس سے شدید بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 21 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
صیہونیوں کے تعلقات بحال کروانے کا امریکی مقصد؛امریکی عہدیدار کی زبانی
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات
🗓️ 14 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے
فروری
فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس
اکتوبر
3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ 3000ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور
جون
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ دشمنی
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ
فروری
ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر
جنوری
مقتدیٰ الصدر اپنے متعلقہ دھڑے کے ارکان سے استعفیٰ دینے ک کہا
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو عراق میں ص مقتدیٰ الصدر نے صدر
جون