سانحہ مری : اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے خلاف ہو گئیں

سانحہ مری: تحقیقاتی کمیٹی نے اہم حقائق کا انکشاف کر لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے تو سانحہ مری پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اپنی خاموشی ٹوڑ دی اور وہ  بھی حکومت کے خلاف ہو گئی ہیں۔ سانحہ مری میں 23 سیاح جان کی بازی ہار گئے، حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری مری انتظامیہ کی ہے، این ڈی ایم اے بھی واقعے کی ذمہ دار ہے۔

حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی تھی۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ مری پر بحث کے دوران حزب اختلاف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’انتظامی ناکامی‘ اور ’مجرمانہ غفلت‘ کا الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے بھی سانحہ مری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری میں سیاحوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ برفباری انجوائے کرنے والے افراد شدید برف باری اور ٹریفک کی بدترین صورتحال کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یاد رہے کہ سانحہ مری میں 23 سیاح جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 8 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس: عبدالعلیم خان اورپلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر

عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی:پرویز الہی

?️ 3 مارچ 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری

حکومت عدلیہ کی ساکھ کے لیئے بہت بڑا خطرہ ہے: مریم نواز

?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت

لاوروف کی پرواز کو روکنے کے بعد روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ کو میزائل کا خطرہ

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  بلغاریہ، مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کی جانب سے روسی وزیر

فرانس احتجاج پر قابو پانے کے لیے غیر متناسب طاقت کا سہارا لے رہا ہے:یورپی کونسل

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے انسانی حقوق کے کمشنر نے فرانسیسی حکومت کی

طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

?️ 19 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر الجولانی کا ردعمل

?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض دہشت گردوں کے رہنما احمد الشرع نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے