سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیراعلی گنڈاپور کو معطل کیا جائے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی اُن کی مدد کو نہ آیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے، کیا عوام نے آپ کو اس کام کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں اور گولیاں چلاتے ہیں ، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، سرکاری املاک کو جلانا کوئی کارنامہ نہیں ہے،یہ 12سال میں بھی ریسکیو نظام نہیں بنا سکے، غریب عوام کا 50کروڑ صوابدیدی فنڈ میں ڈالا جاتا ہے، ہمیں پتہ ہے بجٹ کس کام آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں ہے، وہ بتائیں ان کا کیا کام ہے، واقعہ کے بعد کہا جارہا ہے کہ ہم صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں گے، ان کے صوبے میں انفراسٹرکچر زبوں حالی کا شکار ہے، علی امین گنڈا پور مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اپنے میزائلوں کے بارے میں اہم انکشاف

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ قدس بریگیڈ کے ترجمان

این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس

?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این  ایچ

اسرائیل کی دھمکیوں کا حزب اللہ پر کوئی اثر نہیں

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی

حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد

ٹرمپ اور پوتین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، اسٹارمر امریکی صدر سے گفتگو کریں گے۔

?️ 28 جولائی 2025ٹرمپ اور پوتین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، اسٹارمر امریکی صدر سے

پاکستان اپنی کرنسی کی قدر میں دوبارہ کمی نہیں کرے گا، فچ

?️ 11 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی

شام پر 180 روزہ امریکی پابندیاں ہٹانے پر گولانی حکومت کا ردعمل

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے شام

صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے