?️
لاہور(سچ خبریں) سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار رہیں اس حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے پنجاب میں آتش گیرمادے کی خرید وفروخت پر1555مقدمات درج کیے،آتش گیر مادے کی خریدوخروخت پر1690افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔ایس پی ٹریفک کے مطابق حراست میں لئے جانے کے بعد 18 سال سےکم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا، ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی، ون ویلرز کی نشاندہی پر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائےگا۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید
اکتوبر
روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 29 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے
اپریل
غزہ کے بچوں کو منجمد کرنے کے سانحہ کا سلسلہ جاری
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سردی کی وجہ سے غزہ کے
دسمبر
سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا
نومبر
بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا
مئی
ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر
جون
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
محبت ایک خوبصورت احساس کانام ہے: شنیرا اکرم
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزا اکرم نےاپنے مداحوں کو
مارچ