?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء افتخار درانی نے ٹویٹ کیا کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا ، سب کارکن کوہسار پولیس اسٹیشن پہنچیں۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کیا گیا اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گا ہ سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے گرفتار کیا جب کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت اینٹی کرپشن کی ٹیم کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو گسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے ہیں ، مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ میری والدہ کو اینٹی کرپشن ونگ لاہور لے جایا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے ، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام 7 بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔
ادھر پاکستان تحریک انساف کی رہنماء داکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ میری والدہ کو حکومت کی جانب سے لاپتہ کیا گیا ہے ، میری والدہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے اغواء کیا گیا اور حکومت کی جانب سے شیریں مزاری کو لاپتہ کیا گیا ، آج میری ماں کو اس حکومت نے غیر قانونی طریقے آئینی طریقے سے اغوا کرکے جبری لاپتہ کیا ، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں اس کے پیچھے آؤں گی ، یہ سمجھتے ہیں عورتیں آسان ٹارگٹ ہیں ، اگر میری ماں کو کچھ ہوا تو میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عراقی سیکورٹی سروس نے داعش کی مالی معاونت کرنے والے اہم نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے پیر کے روز ایک
ستمبر
کبھی کبھی کسی چیز کو چھونے پر ہلکا سا کرنٹ کیوں لگتا ہے؟
?️ 25 مارچ 2021لندن (سچ خبریں)کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کو چھونے
مارچ
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم
فروری
آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا
فروری
آنکارا میں روسی اور یوکرائنی وفود کے ارکان کے درمیان جسمانی تصادم
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:آنکارا اجلاس میں یوکرائنی وفد کے ایک رکن کی روسی نمائندے
مئی
امریکی میگزین: اسرائیل ایک خطرناک صورتحال میں ہے۔
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) امریکی میگزین نیشنل انٹرسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ
ستمبر
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
?️ 15 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس
جون