زلفی بخاری کی درخواست پر کمشنر راولپنڈی کوعدالت میں طلب کر لیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: زلفی بخاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی درخواست پر کمشنر  راولپنڈی  کو عدالت میں طلب کر لیا انہوں نے رنگ روڈ انکوائری کیس میں کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ پر ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا، کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہتک عزت کے دعویٰ میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کر لیا ، طلبی کا نوٹس ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم کی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا۔

زلفی بخاری کی درخواست پر راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو طلب کرتے ہوئے انہیں حاضری کا نوٹس بھجوادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی پیر کو طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری رپورٹ میں کمشنر راولپنڈی نے زلفی بخاری پر کرپشن کا الزام عائد تھا۔

رپورٹ میں عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر زلفی بخاری نے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گلزار حسین شاہ بدنام زمانہ کرپٹ بیوروکریٹ ہیں جنہیں ڈسکہ ‏الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ‏ زلفی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ گلزارحسسین شاہ کو خصوصی طور پر سابق کمشنر کی جگہ ‏تعینات کیا گیا تھا۔

اس کے باوجود کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ دو ممبران نے تحقیقاتی رپورٹ پر دستخط کرنے سے ‏انکار کردیا تھا لیکن گلزار حسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پر اختیارات ‏کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کیس میں گلزار حسسین شاہ کو عدالت میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد ‏کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی، ثبوت اور شواہد کی عدم دستیابی کی صورت میں کمشنر راولپنڈی ‏کو 1 ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر

نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا

ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غلط فیصلہ تھا، تہران اب بھی طاقتور ہے

?️ 24 جولائی 2025ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غلط فیصلہ تھا، تہران اپنی طاقت

پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال

?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو

دہشتگرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے، ریاستی رٹ چیلنج نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعلی بلوچستان

?️ 25 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت

شمالی اور جنوبی اسرائیل پر حزب اللہ اور انصار اللہ کے بیک وقت ڈرون حملے

?️ 9 جون 2026 سچ خبریں: صہیونی حکومت کے داخلی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ

سعودی سماجی کارکنوں کے سروں پر لٹکتی تلوار

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پھانسیوں کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ

انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے