زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4 ارب 598 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 540 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 مارچ 2023 کو اسٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کے کمرشل قرضوں کی تقسیم کی مدمیں 50 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، بیرونی قرضہ کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 28 کروڑ ڈالرکے اضافہ کے بعد 4 ارب 598 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد مجموعی قومی ذخائر 9.85 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔

اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 مارچ سے بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے تھے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہوگئے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں اور یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ چین سے کمرشل قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر کی وصولی تھی‘۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے اس حوالے سے تجزیے میں بتایا تھا کہ قومی ذخائر میں 3 فروری سے اب تک 1.4 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

اس سے قبل 2 مارچ کو اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری تک ملک کے بیرونی ذخائر بڑھ کر 9.27 ارب ڈالر ہوگئے تھے، جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالرتھے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 23 فروری کو بتایا تھا کہ مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.258 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 17 فروری 2023 کو مجموعی طور پر 8.73 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی

نام نہاد اسمبلی انتخابات ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں، حریت کانفرنس

?️ 20 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف

قوم اپنی بہادر افواج کےساتھ کھڑی ہے، ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، بلاول

?️ 14 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے

?️ 3 ستمبر 2022روجھان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ

اقوام متحدہ کی سوڈان میں نئے انسانی بحران کی وارننگ

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ

سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی سالگرہ پر تہنیتی پیغام

?️ 11 فروری 2026سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا ایران کو انقلاب کی

غزہ کی پٹی میں تمام صحت مراکز تباہ

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے