?️
کراچی: (سچ خبریں) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں بعد پہلی بار کمی ریکارڈ آگئی، جس میں 24 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی تنزلی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ غیر ملکی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ گئے، یہ تقریباً وہی سطح ہے جو رواں مہینے کے اوائل میں تھی جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 57 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
تاہم مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی کرنسی کم ہونے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 10 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔
گزشتہ ہفتے چین سے 50 کروڑ ڈالر آنے کے بعد ذخائر بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
حکومت کو زرمبادلہ کی صورتحال بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی بحالی میں اہم رکاوٹ ہے، اگرچہ ملک نے ڈیفالٹ نہیں کیا لیکن یہ درآمدات کی ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہے، پاکستان کی غیر ملکی ادائیگیاں ملک اور آئی ایم ایف دونوں کے لیے درد سر ہیں۔
حکومت اب تک مشرق وسطیٰ میں دوست ممالک کو ڈالر فراہم کرنے کے لیے قائل نہیں کرسکی ہے جبکہ آئی ایم ایف اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اس وقت تک 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری نہیں کر رہا جب تک پاکستان 6 ارب ڈالر کا انتظام کرنے میں کامیاب نہیں ہو جاتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (30 مارچ) وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا تھا کہ چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی درخواست پر کام کر رہا ہے جس کی ادائیگی کی مہلت گزشتہ ہفتے ختم ہوچکی ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ توسیع ایسے وقت میں پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے جب اس کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 4 ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی رہ گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے قرض کے اجرا کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے:جاوید لطیف
?️ 31 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید
اکتوبر
چینی انجینئرز کو پینٹاگون کی اہم معلومات تک رسائی پر تشویش
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی انجینئرز کے
جولائی
پڑھائی کے دوران موبائل استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال
جولائی
عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟
?️ 8 اکتوبر 2025عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟ عراق میں پارلیمانی انتخابات قریب آ رہے
اکتوبر
پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے
نومبر
وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اگست
فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے
ستمبر
MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے
دسمبر