?️
اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی۔
آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیسز کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا کام تھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں نا آئیں، ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے، جس پارٹی کے خلاف فیصلہ آئے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا ایک وزیر کو ہم نے نااہل قرار دیا، وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، اس دوران ان کے حلقے کے عوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے کیس الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائے، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ اس طرح کے معاملات عدالتوں پر نا چھوڑے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کا طریقہ احتساب کیا ہے، پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنالے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پارلیمنٹ میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟
عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو معاونت کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواست دی جب کہ فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے نجی ٹی وی کے اینکر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
میانمار میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں بغاوت کے
ستمبر
پاکستان امن پسند، بھارت شکست تسلیم کرے اور آگے چلے۔ اسحاق ڈار
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست
فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین
دسمبر
غزہ جنگ بندی کا معاہدہ میرا کام تھا، بائیڈن کا نہیں: ٹرمپ
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ
جنوری
مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینے
جولائی
حکومت یا تجارتی کمپنی؟ ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کے DOGE پروجیکٹ کی ناکامی کی وجوہات
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
جولائی
میری برطرفی امریکی دباؤ اور سازش کا نتیجہ تھا: عمران خان
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوز ویک میگزین
جون
امریکہ کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے، امریکی نیٹ ورک NBC
مئی