?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلسل 3 سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد پیر کے روز ٹریڈنگ کے دوران اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 تک ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 220 روپے 3 پیسے پر ٹریڈ کر رہی تھی جو جمعہ کے روز 222 روپے 47 پیسے کے کلوزنگ ریٹ سے 2.17 روپے یا 98 فیصد زیادہ ہے۔
مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی ویب پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ 2 عوامل کو قرار دیا، جن میں سے ایک عنصر وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا کل ہونے والا دورہ ہے جس کے دوران تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے اور (حقیقی مؤثر شرح تبادلہ) میں بہتری کی توقع ہے جو اگست میں 94.4 کے مقابلے ستمبر میں انڈیکس 90.9 تک گر گیا۔
حقیقی مؤثر شرح تبادلہ دوسری بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کسی ملک کی کرنسی کی اوسط قدر ہوتی ہے، یہ شرح تبادلہ انڈیکس میں موجود دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں انفرادی ملک کی کرنسی کی قدر کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ٹریس مارک کی ریسرچ سربراہ کومل منصور نے بھی نوٹ کیا کہ حقیقی مؤثر شرح تبادلہ (آر ای ای آر) انڈیکس جے پی مورگن کے 108 کے متوقع اعداد و شمار سے بھی نیچے ہے، یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ روپے کی قدر کا کم تعین کیا گیا اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ٹریڈنگ کے دوران روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا جب ورلڈ بینک کی جانب سے انفلو ہوگا، ڈالر کی طلب اب بھی بہت زیادہ ہے جب کہ درآمد کنندگان اپنا اسٹاک مستحکم رکھنا چاہتے ہیں۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی کمرشل بینکوں کے چیف ایگزیکٹوز اور بڑی ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو قرار دیا، جس کے دوران انہوں نے اسمگلروں کو خبردار کیا کہ وہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور تجارت سے گریز کریں۔
ظفر پراچا نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے قیاس آرائیوں اور افواہ سازی میں ملوث اسمگلروں اور بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ دیا تھا جس کے بعد پاکستانی کرنسی کو فائدہ ہونا شروع ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مارکیٹ کو توقع ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے جب کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہداہت
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج بنی گالہ کے قریب
دسمبر
برطانیہ کی حکمران جماعت کی جانب سے وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر دباؤ
?️ 16 نومبر 2025 سچ خبریں: لندن کے معروف اخبار ‘دی اسٹینڈرڈ’ کی رپورٹ کے مطابق
نومبر
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کی جانب سے خصوصی دعوت پر قاہرہ پہونچ گئے
?️ 9 جون 2021تونس (سچ خبریں) اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے لیئے
جون
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھائونی اور پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیاہے ، حریت کانفرنس
?️ 28 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
نومبر
انگریزی اخبارات میں رہبر انقلاب کے بیانات کی عکاسی،ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ایران سے بات چیت کرے
?️ 29 نومبر 2025انگریزی اخبارات میں رہبر انقلاب کے بیانات کی عکاسی،ٹرمپ اس قابل نہیں
نومبر
ایرانی میزائلوں کا کاری وار؛ صہیونی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی عمارت راکھ کا ڈھیر
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں صیہونی فوجی انٹیلیجنس
جون
دسمبر 2021ء کے دوران پاکستان کی درآمدات 6 اعشاریہ 9 بلین امریکی ڈالر رہ گئیں
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے
جنوری
شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جولائی