?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کا رجحان جاری ہے، آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 18 پیسے کم ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کمی آئی۔
انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا جو گزشتہ روز 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق تقریباً 9 بج کر 48 منٹ پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی مزید ایک روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 289 روپے 78 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کے بعد 292 پر لین دین ہو رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 293 روپے پر بند ہوا تھا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت 290 روپے سے کم پر کی جارہی ہے، 5 ستمبر کو 307 روپے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں 17 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر 335 روپے سے کم ہو کر 293 روپے کی سطح تک آچکی ہے۔
پاک فوج کی حمایت سے رواں ماہ کے اوائل میں ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سبب روپے کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں:عمران خان
?️ 17 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)عمران خان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے سطح پر ہمارے
اپریل
امریکہ کا صیہونی وزیر پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ اسرائیل کے وزیر برائے
نومبر
پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں
نومبر
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو
جولائی
رفح میں صہیونیوں کے امدادی کارکنوں کا قتل
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ صہیونی
اپریل
عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) 8فروری کے عام انتخابات کے سلسلے میں ایک
دسمبر
سام سنگ نے سستے ترین فونز متعارف کرا دیئے
?️ 13 اگست 2021سیئول( سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے
اگست
عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد
?️ 30 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض
اپریل