?️
روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا پاکستان نے فارمولا دے دیا جس میں مذاکرات سے مسئلے کا حل اور پچھلے معاہدوں پر عمل درآمد اور جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔
(سچ خبریں)ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ یوکرین معاملے میں دونوں اطراف کی ایک پوزیشن اورکچھ اہم مفادات ہیں اور ان مفادات کی وجہ سے یہ جنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کو بند کرنے کے لیے تین اقدامات کرنے چاہئیں، سیز فائر، مذاکرات اورپچھلے معاہدوں پرعمل درآمد کرناچاہیے، یواین چارٹر کے مطابق مسائل کو حل کرنا چاہیے، پاکستان چاہتا ہے یواین چارٹرکے اصولوں کا تسلسل سے اطلاق کیا جائے، وزیراعظم نے پیوٹن سے ملاقات میں بھی یہی کہا۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سفارتکاری جاری رہنی چاہیے کیونکہ جنگ سفارتکاری کی ناکامی ہے، ہمارےپاس سفارتی گنجائش ہونی چاہیےکہ ہم صلح کرانےکی کوشش کرسکیں، امریکا اور روس کا مسئلہ ایک طرف ہے، ہمیں اپنا موزوں دیکھناہے، یک طرفہ پوزیشن لیتے ہیں تو ہمارےپاس سفارتکاری کی گنجائش نہیں رہتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے آپ کے لیے ایبسٹین کیا، چین سمیت 35 ملکوں نے ایبسٹین کیا، ہماری کوشش ہوگی کہ کس طرح جنگ کو روک سکیں اور بات چیت سےحل ڈھونڈسکیں، روس اور یوکرین نےکہا وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہم نے اب اس بنیاد پربات چیت کی حمایت کرنی ہے اور سیز فائر کرانا ہے۔


مشہور خبریں۔
نائجیریا میں داعش کا حملہ؛10 افراد ہلاک
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں داعشی دہشتگردوں کے حملے میں
جون
صہیونی ذرائع نے تل ابیب شہر کے ٹرین سسٹم پر سائبر حملہ کی تصدیق کی
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے پیر کی شام تل ابیب لائٹ ریل
جولائی
ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار ملک کے 27 شہروں تک کردیا گیا ہے
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے کورونا ایس
اگست
ٹرمپ بی بی سی پر مقدمہ کرنے کے خواہاں
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ بی
نومبر
ڈاکٹر عارف علوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر گفتگو
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صدر مملکت
ستمبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
جولائی
فلسطینی مقدسات کی توہین جاری شراب کی بوتل پر قبۃ الصخرہ کا لیبل
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: آج 2۲ اگست 2022 کو ایک انتہا پسند صہیونی
اگست
2024 میں ترکی کے کارنامے؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:2023 میں ترکی کے لوگ مشکل حالات سے گزرے کیونکہ مہنگائی
جنوری