روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو سزا،ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️

روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو سزا،ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ دنیائے غرب کو پاکستان کی نافرمانی اچھی نہیں لگی،28 میں سے 27 نکات پر عمل کرنے کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھنا سوائے انتقام کے اور کچھ نہیں ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان 28 میں سے 27 نکات پر عمل کر چکا، اس کے باوجود پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔

پیرس (سچ خبریں ) ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ، پیرس میں 4 دن تک جاری رہنے والا اجلاس اختتام پذیر، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس سے پاکستان کیلئے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق پیرس میں 4 روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ اجلاس کے آخری روز منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق پاکستان کے 5 ایکشن پلانز کا جائزہ لیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان 28 میں سے 27 نکات پر عمل کر چکا، اس کے باوجود پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ ماہ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 28 شرائط تھیں، جن میں سے پاکستان نے 27 شرائط پوری کردی ہے، اور اٹھائیسویں نمبر کے شرط کے بھی کچھ نکات کو پورا کیا ہے، محض ایک شرط ہے وہ بھی ٹرانزیکشنل ہے، اس کے باوجود ہمیں جان بوجھ پر دباؤ کا شکار اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر کوئی اور ملک اٹھائیس میں سے ستائیس شرائط پورا کرتا تو وہ کب کے گرے لسٹ سے نکل جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالف ملک سیاسی ایجنڈے کے تحت ہماری مخالفت کررہے ہیں، جب کہ فیٹف میں ہمارے خلاف جن ملکوں نے پوزیشن لی ہوئی ہے وہ ہمارے دوست ہیں، نگراں حکومت میں ہم فیٹف کی گرے لسٹ میں گئے، پچھلی حکومت میں ہم وائٹ لسٹ میں تھے، گزشتہ حکومت کے اقدامات کی ہی وجہ سے ہم نگراں حکومت میں گرے لسٹ میں گئے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء

تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف

فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️ 15 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور

?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم

بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی

سزا سے محفوظ: اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا صحافی قاتل کیسے بنا؟

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: صہیونی جارحان کی صحافیوں پر کارروائیاں، خاص طور پر امریکہ

موساد کے دو سابق عہددار بھی قطر گیٹ کیس میں شامل

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے "قطر گیٹ” نامی کیس میں نئی پیشرفت کی

پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:  پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے