?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، نجی حج سکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین کو حج کرنے کی اجازت ہوگی۔
ہر سال لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے حج ادا کرنے کے لیے جاتے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دنیا کے بڑے حج کوٹے میں سے ایک دیا جاتا ہے۔
جنوری میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین کو رواں سال حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق تقریباً 90 ہزار عازمین حکومتی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جیسا کہ 6 اپریل کو ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا تھا۔
تاہم جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد کوٹے کے باوجود صرف 23 ہزار 620 افراد کو نجی حج اسکیم کے تحت حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ’وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر حج 2025 کے کوٹے کے ساتھ خدمات فراہم کرنے والے سروس پرووائیڈرز کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے‘۔
مزید کہا گیا ’ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بلنگ مکمل کر لی ہے، وہ اپنی درخواست اور معاہدے کی حیثیت وزارت کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں‘۔
سروس پرووائیڈرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عازمین کو اپ ڈیٹ شدہ حج فارم فراہم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ویزے سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایات کے مطابق 18 اپریل (جمعہ) تک منظور ہو جائیں۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں عازمین کے لیے لازمی ویکسینیشن سمیت دیگر شرائط اور ملک بھر میں قائم حج کیمپوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ’عارضی حج کیمپ حیدرآباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں صرف مخصوص دنوں کے لیے کھولے جائیں گے، جن کی اطلاع حج موبائل ایپ کے ذریعے دی جائے گی‘۔
مزید بتایا گیا ’پرواز سے دو دن قبل، عازمین حج کو متعلقہ حج کیمپ سے حج ویزہ، ایئر ٹکٹ، شناختی لاکٹ، بیگ کے ساتھ لگانے کے لیے شناختی ڈیٹا شیٹ، اور سعودی عرب میں استعمال کے لیے مفت زونگ سم فراہم کی جائے گی‘۔


مشہور خبریں۔
ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز ہیں، وزیر خزانہ
?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،دورۂ یورپ پر بریفنگ
?️ 22 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
اکتوبر
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
ملک میں ہائبرڈ و بادشاہی نظام ہے، بادشاہ کی بات نہ سننے پر تکلیف تو ہوگی، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی
جولائی
سیف القدس لڑائی میں کامیابی کے بعد فلسطینیوں کے درمیان حماس کی مقبولیت میں اضافہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:فلسطین میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے پتا چلتا
جون
حماس کے راکٹ فلسطین کے ہر حصے میں پہنچ سکتے ہیں: ہنیہ
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل
مارچ
ھآرتض: اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کیا
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ھآرتض نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے
جولائی
یورپ کو منجمد ہونے سے بچانے کے لیے امریکہ کو لبنانی گیس کی تلاش
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان اور
اکتوبر