?️
لاہور: (سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔
رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرکی 3030روپے کے بجائے 3700 روپے میں فروخت جاری ہے۔
گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اور دکاندار بے بس ہیں۔ ایل پی جی کے دو بڑے جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے بارڈر پروافر ایل پی جی موجود ہے۔عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جانے لگی۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپوٹرز نے سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے سے انکار کردیاہے۔ پاک ایران باڈر پر بہت بڑی تعداد میں ایل این جی موجود ہے ۔مافیا جان بوجھ کر رمضان المبارک میں ایل این جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنا چاہتاہے۔آئے روز قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا جاتا ہے جس سے غریب دکاندار بے بس نظر آتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مافیا کیخلاف اقدامات اٹھائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی ایل این جی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ ایک پرانا فریب ہے: عطوان
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، اخبار الرأی الیوم کے ایڈیٹر ان چیف اور
ستمبر
عمران خان کی رہائی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ علیمہ خان
?️ 14 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی
جنوری
صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا
?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے
جنوری
بھارت کو آبی جارحیت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ بیرسٹر سیف
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا
اگست
چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے
فروری
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
کیپٹل ہل پر حملے کرنے والے کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 4 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کرنے
اپریل
ارسا صوبوں میں نفرت پیدا کر رہا ہے،مراد علی شاہ
?️ 17 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی
مئی