رتوڈیرو میں دو گروپوں کی کھلے عام فائرنگ کے بعد پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن

?️

لاڑکانہ: (سچ خبریں) لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دو گروپوں میں تصادم اور کھلے عام فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ویسر اور جلبانی برادری میں بچوں کی بات پر ایک ماہ قبل لڑائی ہوئی تھی اور دونوں برادریوں کے جھگڑے میں جلبانی برادری کا ایک نوجوان زخمی بھی ہوا تھا۔

آج سوشل میڈیا پر رتوڈیرو میں مسلح افراد کی اسلحے سے کھلے عام فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مسلح افراد کو اپنے مخالفین کو گالیاں دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد تقریباً دو گھنٹے تک بلاخوف علاقے میں فائرنگ کرتے رہے اور دونوں گروپوں میں تصادم سے رتوڈیرو کا علاقہ نو گو ایریا بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ ہونے والے تصادم سے شہری غیر محفوظ اور اپنے گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

تصادم کے بعد رتوڈیرو کا علاقہ نو گو ایریا بن گیا تھا جس جس میں ملزمان کو کھلے عام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لارخانہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

بعدازاں صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز نے رتوڈیرو میں مسلح تصادم کے بعد مشترکہ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی فوجیوں کی خودکشی کرنے کی وجوہات

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:گیارہ ستمبر2011 کو امریکہ میں ہونے والے حملوں کے بعد سے

اہم سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی میں اضافے کی ایڈوائزری جاری

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں اور اعلیٰ دفاتر کو نشانہ بنانے

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، 4 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج پر مشاورت

?️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل

ریاستہائے متحدہ اور صہیونی حکومت کے مابین نیا جوہری معاہدہ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے امریکہ اور

امریکہ میں 40 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کی صورتحال

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی سینیٹ نے 60 کے مقابلے میں 40 ووٹوں سے حکومتی

نیتن یاہو کی حکومت نے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے

?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: نیتن یاہو حکومت کی جانب سے غزہ میں آپریشن کو

امریکہ کو ہر ہفتے  10 سے 30 ارب ڈالر خسارہ؛ بلومبرگ کی رپورٹ

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی طویل ترین تعطیلات کی وجہ سے، امریکہ کو

تل ابیب ٹی وی: غزہ شہر پر زمینی اور فضائی حملے شروع ہو جائیں گے

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے آنے والے دنوں میں غزہ شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے