?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔
وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو اُنہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، دوران گفتگو اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلایا گیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔
اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔


مشہور خبریں۔
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر
امریکی ٹیکس دہندگان نے اسرائیل کی جنگ پر کتنا خرچ کیا؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:الخلیج آن لائن نے شائع کیا ہے کہ غزہ کے خلاف
دسمبر
ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پی کے کے پر اثرات
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اس وقت ترکی کے میڈیا اور اخبارات میں کوئی ایسا
جون
فلسطینیوں کی آزادی، عزت اور فلاح پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے:پاکستانی وزیر اعظم
?️ 15 اکتوبر 2025فلسطینیوں کی آزادی، عزت اور فلاح پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین
اکتوبر
روسی تجزیہ کار: ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی تھی
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ
جون
آئرلینڈ کا فلسطین کے حق میں ایک اہم اقدام
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:آئرلینڈ کے شہر دوبلین کی شہری کونسل نے فلسطینی حمایت میں
نومبر
فواد چوہدری کا بڑا بیان، نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا
مارچ
اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شیزل شوکت
?️ 30 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے الزام
نومبر