رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا شمیم اور سولیسٹر نے نوازشریف کے دفتر میں  بیان حلفی ریکارڈ کرایا،شریف فیملی نے رانا شمیم کیس میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی کہ یہ حلفیہ بیان نواز شریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا تھا کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے بارے میں چارلس گوتھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ بیان حلفی نواز شریف کے گھر پر دستخط ہوا، یہ بہت اہم معاملہ ہے، شریف فیملی کو اس پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی ہے، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے انگریزی جریدے میں اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے الزامات پر مبنی رپورٹ کی بنیاد پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین سے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کا حکم پہلے دیا تھا اس لیے پہلے چارج فریم کریں گے پھر آپ کو سنیں گے عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے رانا شمیم کو روسٹرم پر طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے دو نئی درخواستیں دائر کردی ہیں. عدالت نے کہا کہ پہلے فردجرم عائد ہوگی پھر درخواستیں دیکھیں گے عدالت حکم دے چکی تھی آج فردجرم عائد ہوگی رانا شمیم نے عدالت نے وکیل لطیف آفریدی کے پہنچنے تک کی مہلت مانگی تو عدالت نے سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کردیا۔

بعدازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس عدالت کی بہت بے توقیری ہو چکی ہے، کیا اس عدالت کے ساتھ کسی کو کوئی مسئلہ ہے، اس عدالت کو ہی فوکس کر کے بیانیہ بنایا جا رہا ہے، عدالت کا احترام کرتے ہوئے کیس کی کارروائی آگے چلانے دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کس طرح کا بیانیہ ہے کہ اس عدالت کے ججز کمپرومائزڈ ہیں، عدالت ایک لائسنس نہیں دے سکتی کہ کوئی بھی سائل آکر اس طرح عدالت کی بے توقیری کرے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو احساس تک نہیں کہ زیر سماعت کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، یہ عدالت اوپن احتساب پر یقین رکھتی ہے اور اسے ویلکم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 سے لے کر آج تک وہ آرڈر ہوا ہے جس پر یہ بیانیہ فٹ آتا ہو؟ ایک اخبار کے ایک آرٹیکل کا تعلق ثاقب نثار سے نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ساتھ ہے چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ اس کورٹ کے ججز کمپرومائزڈ ہیں، جب اسٹوری شائع کی گئی تو ایک کیس دو دن بعد سماعت کے لیے مقرر تھا، اگر کوئی غلطی تھی تو ہمیں بتا دیں ہم بھی اس پر ایکشن لیں گے۔

مشہور خبریں۔

مصر صیہونی حکومت کے ساتھ کیا کرنے والا ہے؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایتی مقدمے

امریکہ اقوام متحدہ کے ذریعے طالبان پر دباؤ کیوں ڈال رہا ہے ؟

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان، ویدانت

امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران

لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد

?️ 31 اگست 2025لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد  لبنان کی فوج نے

عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی

پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے کو ملک میں 5 جی

بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ

غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں 

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے