رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کا کیس، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد نے 9 مئی کو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی و سینیٹ کے سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

ڈان نیوز کے مطابق 9 مئی کو فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

اے ٹی سی فیصل آباد نے رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اسمٰعیل سیلا، شیخ شاہد جاوید، فرح آغا، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کے گھر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کیا گیا تھا۔

پس منظر

9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد

سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ، مراد علی شاہ کی محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کی ہدایت

?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ آبپاشی

ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود

ہم عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے : حماس

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے جنگ بندی اور

شام میں ہونے والی فوجی کاروائیوں کے بارے میں عربی رابطہ کمیٹی کا بیان

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:عربی رابطہ کمیٹی نے اپنے اپنے اجلاس کے اختتامی بیان میں

صدر مملکت سے انتونیوگوتریس کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اظہار یکجہتی

?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

خیبر میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

?️ 27 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز

اسموگ تدارک کیس: حکومت اعلان کرے زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنائی جائیں، جسٹس شاہد کریم

?️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے صوبے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے