?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا اشارہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا ، روضۂ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے‘ عمران خان فتنہ ہیں انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا ، جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ۔
وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی ، سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجدِ نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا ، پاگل انسان ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں ، ان کی گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں ، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟ جو شہری بھی کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی معاون ہوگی اور کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ، ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا
?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان
جولائی
ابوغریب کے 3 قیدیوں کو امریکہ سے 42 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عدالت نے وزارت دفاع کی ایک کنٹریکٹر کمپنی CACI Premier
نومبر
غزہ کے بچے کب سے بھوکے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے حق خوراک نے اعلان
ستمبر
سعودی میڈیا کا عراقی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا خبریں، رپورٹس ، کالم اور اشتعال انگیز انٹرویوز نشر
ستمبر
عالمی سائبر رکاوٹ کا سلسلہ جاری
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایک مسئلہ کے طور پر اعلان
جولائی
مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے
ستمبر
’صحیح شخص کو قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں‘، اداکاروں کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فرحان سعید اور مایا علی سمیت دیگر اداکاروں
فروری
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ دیا گیا
?️ 15 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پی ایس ایل یعنی پاکستان سپر لیگ سیزن 6
فروری