رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) عارضہ قلب میں مبتلاء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا۔ دی نیوز میں صالح ظافر نے رپورٹ کیا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر کامیابی سے نصب کر دیا ہے، پیس میکر درست طریقے سے کام کر رہا ہے اور انہیں آج انسٹی ٹیوٹ سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیس میکر لگانے سے وفاقی وزیر داخلہ کے دل کے کام کو بہتر بنانے میں کافی مدد ملی ہے، اس کے باعث رانا ثناءاللہ اب بغیر کسی پریشانی کے عام زندگی گزارنے قابل ہوں گے اور وہ اپنے معمول کے امور بنا کسی طبی پریشانی کے سرانجام دے سکیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، رانا ثناء اللہ کو دل کی تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا کیوں کہ جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جانا پڑا، طبیعت خراب ہونے پر انہیں اےایف آئی سی راولپنڈی لے جایا گیا، اے ایف آئی سی میں 8 گھنٹے تک وفاقی وزیر داخلہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔

بعد ازاں اس حوالے سے وزیر داخلہ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا، جس میں رانا ثناء اللہ کی طرف سے بتایا گیا کہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں دل کی سرجری ہوئی تھی، دو تین سال بعد چیک اپ ضروری ہوتا ہے، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے، میں بالکل خیریت سے ہوں معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشا اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اتوار تک گھر آجاؤں گا۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا چین کے بارے اظہار خیال

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کے نائب ایگزیکٹو جو اس وقت بیجنگ اور

ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک دشمنانہ کارروائی میں یمنی مسلح

سعودی عرب کا یمنی میزائل روکنے کا دعوی

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کا فضائی

شام میں امریکی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے آج

شمالی غزہ کے خلاف نیتن یاہو کا خطرناک منصوبہ؛صیہونی اخبار کا انکشاف

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے نیتن یاہو کے غزہ کے شمال پر

روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو

ایران کا معاملہ برسلز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے

لبنان میں صیہونی جرائم پر امریکہ بھی بولنے پر مجبور

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعوی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے