?️
فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا ہے، پوری قوم کو خود پر ناز اور فخر کرنے کا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی دلیرانہ لیڈرشپ سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق میں بھی فیلڈمارشل کی جرات مندانہ پالیسی کی وجہ سے قوم کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملا، قوم مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات پر ناز کر رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی پر کہا تھا آئیں میثاق پاکستان پر اکٹھے ہوجائیں، آج ہم نے چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا اور منہ توڑ جواب دیا، آج ہمیں داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں، قائدین اور پارلیمنٹیرینز کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور میثاق پاکستان پر سرجوڑ کر بیٹھیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں بھی ان دہشتگردوں کی ٹریننگ ہوتی ہے، افغانستان سے 3 یا 5 بندوں کی تشکیل آتی ہے اور ہمارے جوانوں کو شہید کرتے ہیں، ہمیں اپنے مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی تھی ان کمین گاہوں کو تباہ کیا گیا اور تباہ کیا جاتا رہے گا۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر ہمسایہ ملک کو یہ اجازت نہیں دیتے کہ پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دے، ہم نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے، اگر وہ فتنہ الہندوستان اور را کے ایجنٹوں کو ٹریننگ دیں گے تو پھر ہمارے طرف سے معذرت ہے، مسلح افواج کا ملک کیلئے بھرپور دفاع ہی پاکستان کی بقا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی
ستمبر
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک ہزار امریکی طلباء کی گرفتاری
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی پولیس فورسز نے
مئی
ایران جنگ میں اسرائیل ایئرلائنز کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف تل ابیب کی 12 روزہ مسلط کردہ
اگست
صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ
?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل
ستمبر
جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی
جون
ممکن ہے بن سلمان امریکہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹیں:صہیونی میڈیا
?️ 17 نومبر 2025 ممکن ہے بن سلمان امریکہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹیں:صہیونی میڈیا
نومبر
انسانی حقوق کونسل میں بحرین کی فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت، فلسطینی تنظیموں نے شدید تنقید کردی
?️ 26 مارچ 2021بحرین (سچ خبریں) انسانی حقوق کونسل میں بحرین نے فلسطینی قوم کے
مارچ
راجہ پرویز اشرف نے شبلی فراز کی استعفوں کی منظوری کی درخواست مسترد کر دی
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر
دسمبر