ذوالفقار بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا، اچھا ہو اگر ہمیں جیتے جی انصاف مل جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا، اچھا ہو اگر ہمیں جیتے جی انصاف مل جائے۔

انسدادہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ 50 سالوں بعد ذوالفقار بھٹو کو انصاف مل گیا، عدلیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا، ہم بھی دس ماہ سے جیلوں میں انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو کہ ہمیں زندہ کو انصاف مل جائے، عدلیہ سے ہم امید رکھتے ہے کہ ہمیں انصاف کے لیے 50 سال انتظار نہ کرنا پڑے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کے پیسوں کو ذاتی تشہیر کے لیے اڑایا جا رہا ہے، راشن کے سامان پر نواز شریف کی تصویر تب لگائیں جب آپ راشن اپنی جیب سے دیں یہ قوم کا پیسہ ہے، مریم بی بی آپ کی خوشی اور فرمائش کو پوری کرتے ہوئے آپ کو وزیر اعلی بنا کر سارے نظام کو تباہ کیا گیا، مریم بی بی نے کہا کہ لڑکیوں کو تنگ کیا تو مھجے سے برا کوئی نہیں ہوگا ،مریم بی بی آپ سے برا تو پہلے بھی کوئی نہیں۔

ادھر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلی بار ملک میں خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں، خواتین کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب بہت حساس ہیں، مریم نواز نے کہا ہے خواتین کی سیفٹی کے حوالے سے ایک ایپ متعارف کرائی جائے، ’نیور اگین‘ کے نام سے ایپ متعارف کرائی جائے گی جسے وزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کریں گی، خواتین کے تحفظ کے حوالے سے جو بھی اقدامات ہیں وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے، مریم نوازاور ان کی ٹیم اتنا کام کرے گی کہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا، دوسرے کے کیے ہوئے کاموں کا کریڈٹ لینا پی ٹی آئی کا وطیر ہ ہے، جھوٹ بولنے میں پی ٹی آئی والے شیطان کو بھی مات دے دیتے ہیں، پی ٹی آئی نے جھوٹ بولنے اور سچ سے گریز کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام

یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگ میں دوہری رویہ ناقابل قبول

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل کے صدر نے یوکرین میں جنگ

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور

ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ،سکیڑوں افراد جاں بحق

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ترک اور شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور

روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز 30 ہزار سے زائد صیہونیوں نے مقبوضہ بیت

پاکستان میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 7 جون کو ہوگی

?️ 28 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی

بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، اسلحہ، تربیت فراہم کرنے لگیں

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے