دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے، پاک فوج

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے پائیدار خاتمے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےجنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 257ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔

بیان کے مطابق کانفرنس میں پاکستان کو درپیش بیرونی اور داخلی سلامتی کے چیلنجوں کے علاوہ ملکی اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

فورم نے اس بات کی توثیق کی کہ عسکری قیادت چیلنجز کی نوعیت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور وہ پاکستان کے عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔

کانفرنس نے اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف قومی ردعمل کی مکمل حمایت کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ سیکیورٹی فورسز مغربی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کا ناسور طویل مدتی بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف منظور شدہ انسداد دہشت گردی کی مہم مکمل نظام کے ذریعے ملک میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم استحکام کے عوامل کا خاتمہ کرے گی۔

فورم نے قومی طاقت کے تمام عناصر کے مربوط نفاذ کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کا عزم کرتے ہوئے انتہاپسندی کے سدباب کے لیے 15 روز میں نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی سرحد سے ملحق قبائلی اضلاع میں دہشت گردی میں اضافے کا الزام پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت پر عائد کیے بغیر اتفاق کیا گیا تھا کہ نئے جامع آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ سفارتی، سلامتی، معاشی اور سماجی محاذ پر ہر قسم اور مختلف انداز میں ہونے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی پالیسی پر عمل درآمد اور پیرامیٹرز طے کرنے کے لیے دو ہفتوں کے اندر تجاویز پیش کرے گی۔

مشہور خبریں۔

’ڈراموں میں اداکاروں کا نکاح اصل ہوتا ہے‘، اسکالرکی ویڈیو وائرل، اداکاروں کے دلچسپ تبصرے

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا غیر یقینی انجام

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 13 نے یہ بھی اطلاع دی

ٹرمپ کی پابندیوں کی پالیسی کی کامیابی کے بارے میں شکوک و شبہات

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس

کشمیریوں نے وزیر اعظم، پی ٹی آئی امیدواروں کو مثالی محبت دی: مراد سعید

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نےوزیراعظم

پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید

سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار

کولمبیا کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں "فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیا

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف جارحانہ امریکی صیہونی جنگ کی مخالفت جاری

ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب

?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے